اقوال حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام

حدیث (۱) قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام : من تواضع فی الدنیا لاخوانہ فھو عند اللہ من الصدیقین و من شیعةعلی ابن ابی طالب حقا(۱)

ترجمہ ۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں : جو شخص دنیا میں اپنے مومن بھائیوں کے ساتھ تواضع و انکساری کے ساتھ پیش آئے گا،خدا کے نزدیک اس کا شمار صدیقین اور علی ابن ابی طالب(ع) کے شیعوں میں سے ھو گا ۔

حدیث (۲) قال الامام الحسن العسکریعلیہ السلام: ان اللہ جعل للشر اقفالا و جعل مفاتیح تلک الاقفال الشراب ، و الکذب شر من الشراب(۲)

ترجمہ ۔ حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں : خدا وند عالم نے شر کے لئے بھت سے قفل قرار دئے ھیں۔ انکی کنجی شراب ھے اور جھوٹ بولنا شراب سے بھی بد تر ھے ۔

حدیث (۳) قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام: رد المعتاد عن عادتہ کالمعجز

(۳) ترجمہ ۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں : لوگوں کی غلط عادتیں چھڑا دینا معجزہ سے کم نھیں ھے ،

حدیث (۴) قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام: اشد الناس اجتھاد ا من ترک الذنوب (۴)

ترجمہ ۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں : تمام لوگوں میں مجاھد ترین شخص وہ ھے جو گناہ کو ترک کر دے ۔

حدیث (۵) قال الامام الحسن العسکریعلیہ السلام: لا تمار فیذھب بھاوٴک ، و لا تمازح فیجتر ء علیک ( ۵)

ترجمہ ۔ حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں : جدال نہ کرو ورنہ احترام ختم ھو جائیگا ، اور ھنسی و مذاق نہ کرو ورنہ لوگ گستاخی سے پیش آئیں گے ۔

حدیث (۶) قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام: لیست العبادة کثرة الصیام و الصلاة ، و انما العبادة کثرة التفکر فی امر اللہ ( ۶)

ترجمہ ۔ حضرت امام حسن عسکر ی علیہ السلام فرماتے ھیں : کثرت روزہ و نماز کو عبادت نھیں کھتے بلکہ امر خدا میں تدبر و تفکر کرنا عبادت ھے ۔

حدیث (۷) قال الامام الحسن العسکری علیہ السلام: من الفواقر التی تقصم الظھر جار ان رای حسنةً اطفاھا ، وان رایٰ سیئة افشاھا ( ۷)

ترجمہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں : کمر شکن بلاؤں میں سے ایک وہ ھمسایہ ھے جو جب کوئی اچھائی وخوبی دیکھتا ھے تو چھپاتا ھے اور جب برائی دیکھتا ھے تو اسے فاش کرتا ھے ۔

 

حوالہ: ۱۔بحار ج۷۵ص۱۱۷ ۲۔ وسائل الشیعہ ج۲ ص ۲۲۳ ۳۔ بحار ج ۱۷ ص ۲۱۷ ۴۔بحار ج ۷۸ ص ۳۷۳ ۵۔تحف العقول ص ۸۸۶ ۶۔تحف العقول ص ۸۹۰ ۷۔تحف العقول ص ۸۹۰

You may also like...